28 اپریل 2015 - 11:19
روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیاں جاری رہیں گی

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیاں جاری رہیں گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے پیر کے روز وارسا میں پولینڈ کے وزیر اعظم "اوا کوپاکس" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یورپی یونین روس کے خلاف اپنی پابندیاں جاری رکھے گی۔ جرمن چانسلر نے پولینڈکے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ماسکو کے خلاف یورپی یونین کی پابندیاں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں جون کے مہینے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ماسکو کے خلاف پابندیاں اٹھانے کےلئے اگست اور ستمبر تک کے وقت کی ضرورت ہے اور اس مسئلے کا جائزہ جون میں لیا جائے گا۔ اس ملاقات میں کوپاکس نے کہا کہ وہ بھی پابندیاں جاری رہنے کے حق میں ہیں۔ واضح رہے کہ روس اپنے خلاف ان پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتا رہا ہے اور اس کا کہنا ہے ان پابندیوں سے اس پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲